Imran_khan_proud

سرکاری ملازمین کو وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

EjazNews

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحی سے قبل ادا کی جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت خزانہ بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے اور اس نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کی روشنی میں سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے جی پی آر کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں لاک ڈاون یکم سے 11 اپریل تک جاری رہے گا ،پابندیاں کیا ہوں گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں