pakveng

انگلش ٹیم میں کورونا وائرس کی تصدیق ، پاکستانی کھلاڑی صحت یاب ہیں

EjazNews

انگلینڈ کرکٹ کے مطابق برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔

ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے قرنطینہ میں رہیں گے۔

ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز آگے بڑھے گی، بین اسٹوکس انگلینڈ واپس آئیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ آنے والا سکواڈ اور سپورٹ ٹیم کے اراکین کیمپ میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور برجنگ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  دورہ نیوزی لینڈ :قومی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی قومی ٹیم انگلینڈ کے دورے کی تیاری کر رہی ہے جس کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ہی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، دیگر میچز 10 جولائی کو لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور 13 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلے جائیں گے۔
ای سی بی نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کے لیے ایک نئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بین اسٹوکس ٹیم کی کپتانی کے لیے ٹیم میں واپس آئیں ہیں اور کرس سلور ووڈ ہیڈ کوچ کے عہدے پر واپس آئے ہیں جبکہ 9 نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

انگلینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے گلز نے کہا کہ یہ سب سے بڑے سٹیج پر کھیلنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے اور بیشتر کھلاڑیوں کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ 24 گھنٹے پہلے ایسی توقع کررہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  T20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، روایتی حریف آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کا ایک دلچسپ گروپ ہے جس میں چند نوجوان کھلاڑی ہیں جو طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔

ایشلے گلز نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے پورے سکواڈ اور انتظامی ٹیم کو تبدیل کرکے بے مثال کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پر ای سی بی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاملے کو سمجھنے اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں بین اسٹوکس (کپتان)، جیک بال، ڈینی برِگز، برائیڈن کارسے، زیک کرولے، بین ڈوکیٹ، لیوس گریگوری، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈین لارنس، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پینے، فِل سالٹ، جان سمپسن اور جیمز ونس شامل ہیں۔

انگلینڈ کیمپ میں کورونا کیسز کی خبر ملنے کے بعد سے پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس نے ملک کو بدنام کیا ہو‘

بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی، ای سی بی کے میڈیکل پینل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور سٹیڈیم میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں