Eyeglasses

آنکھوں کے مسائل

EjazNews

نیم کا کاجل آنکھوں کے انفیکشن کے لئے
نیم کے دخت پر جب پھولوں کا موسم (ساون سے ایک مہینہ پہلے) آجائے تو ململ کا کپڑا درخت کے نیچے پھیلا کر درخت کی شاخوں کو ہلائیں اور ململ کے کپڑے پر پھولوں کو جمع کر لیں۔ ایک اور کپڑا ان پھولوں کے اوپر پھیلا کر ان کو سکھا لیں تاکہ مٹی سے بچاﺅ رہے۔ جب پھول خشک ہو جائیں تو ہاتھوں سے مسل ک موٹا موٹا پوڈر بنالیں۔ پھر ململ کے کپڑے میں پوڈر ڈال کر دئیے کی بتی بنالیں۔ اب دئیے میں تیل یا گھی ڈا لکر بتی کو آگ لگا ئیں اور اس کے اوپر مٹی کی یا چینی کی تھالی الٹا دیں۔ جب اس کی سیاہی جمع ہو جائے تو اس کو کھرچ کر اتار لیں اور اس میں ہلکا سا دیسی گھی ملا کر کاجل تیار کرلیں ۔ یہ کاجل آنکھوں کی ہر قسم کی انفیکشن کے لئے اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مختلف بیماریوں کا گھریلو علاج

نظر کے لئے
گاجر کے رس میں ایک پاﺅ سونف ڈال کر دھوپ میںرکھ دیں۔ جب رس سوکھ جائے تو سکی صاف برتن میں ڈال کر رکھ لیں اور روزانہ ایک چمچ لے لیں۔

نظر کے لئے
بادام، سونف اور مصری برابر وزن ملا کر پیس لیں۔ روزانہ ایک چمچ گرم دودھ کے ساتھ کھالیں۔ نظر کے لئے تہرین نسخہ ہے۔

آنکھوں کے حلقے
ایک بادام کو تھوڑے سے لیموں کے رس کے ساتھ بھگو لیں۔ صبح اس بادام کو تھوڑی دہی کے ساتھ پیس لیں۔ اب اس کے ساتھ حلقوں کے ارد گرد مساج کر لیں۔ تقریباً دس منٹ تک ، دس دن میں حلقے ٹھیک ہو جائیں گے۔

آنکھوں کی جھریاں
کوار گندل اور شہد کو مکس کر کے آنکھوں کے ارد گرد لگا لیں۔ یاد رہے کہ منہ دھونے کے بعد لگائیں۔

نظر اور حافظے کے لئے
آملہ کا اور ہریڑکا مربہ رکھ لیں اور روز صبح آملہ اور رات کو ہریڑھ کا مربہ دودھ کے ساتھ کھالیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

نظر تیز کرنے کے لئے
گاجر کے رس کے ساتھ سونف، بادام اور مصری کی ڈلی کا پوڈر بنا کر کھالیں۔ تقریباً ایک چمچ روز کا۔

نظر کے لئے
کالے چنے، سونف، بادام تینوں اشیاءایک ایک پاﺅ لے لیں اور پیس لیں۔ دیسی انڈے 6عدد اور مصری حسب ذائقہ لے کر حلوہ بنا لیں اور روز تھوڑا تھوڑا کھا لیں۔

حلقے اور چہرے کے داغ کے لئے
گلاب کا عرپ، سمندر کی مٹی کو ملا کر ماسک تیار کرلیں۔ چہرے پر اور خا ص طور پر حلقوں پر لگا لیں۔ 5سے 10منٹ کے بعد گیلی روئی سے صاف کر لیں اور پھر بادام کے تیل کا ہلکا مساج کر لیں۔ 2ماہ تک تک جاری رکھیں۔

دماغ کی کمزوری اورنظر کے لئے
پنجری تیار کرلیں۔2 کھوپرے اچھی طرح پوڈر بنا ہوا، پھل مکھانے 50گرام، چار مغز 100گرام، بادام گری ایک پاﺅ، کمر کس 10گرام، چہار گوند۔ان سب اشیاءکو پیس کر ہلکا فرائی کرلیں۔ سوجی بھون کر یا بھنے ہوئے چنے پیس کر اس میں ساری اشیاءملا لیں۔پنجری تیار ہے۔ روزانہ ایک بڑا چمچہ دودھ کے ساتھ کھالیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کچن اور گھر یلوٹوٹکے

نظر کی کمزوری
چار مغز ، مٹھی بھر چاول، دو بڑے چمچ، خشخاش، ان سب کو پیس لیں۔ بڑوں کے لئے دو بڑے چمچ اور بچوں کے لئے دو چھوٹے چمچ، دو کپ دودھ میں اچھی طرح ابال کر پی لیں۔

آنکھوں کی تازگی اور آنکھوں کی بیماری کے لئے
عرق گلاب کے دو قطرے آنکھوں مں رات سونے سے پہلے اور صبح ڈال لیں۔ آنکھوں کوتازگی ملے گی اور آشوب چشم میں بھی بہترین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں