world largest planetarium

چین میں دنیا کا بڑا فلکیاتی میوزیم 17 جولائی سے کھولا جائے گا

EjazNews

 چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں دنیا کا سب سے بڑافلکیاتی میوزیم 17 جولائی سے کھول دیا جائے گا۔

تقریبا 58 ہزار600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط یہ میوزیم شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون لن گانگ خصوصی ایریا میں واقع ہے۔

یہ شنگھائی سائنس وٹیکنالوجی میوزیم کی ایک شاخ ہے۔

میوزیم کی آفیشل ویب سائٹ اور وی چیٹ اکانٹ بھی لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ میوزیم 18 جولائی کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔میوزیم میں 8K الٹرا ہائی ڈیفی نیشن گنبد تھیٹر اور مختلف تھیمز کے نمائشی ایریاز ہیں۔

چاند ، مریخ اور ویسٹا کے تقریبا 70 خلائی نمونوں اور آئزک نیوٹن،گلیلیو گلیلی اور جوہانز کیپلر کے اصل کاموں سمیت 120 سے زائد نمونے کے مجموعے نمائش کے لئے اس میوزیم میں رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے مقابلے میں امریکہ کے پاس کتنا سونا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں