ctd

سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گرد مارے گئے

EjazNews

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ہمراہ کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاونڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کو ئٹہ میں اہم تنصیبات اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تنظیم کے کارندے کو ئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کلی گلزار میں ایک مکان میں موجود ہیں۔

خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ،فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ان سب نے مل کر کارٹیل بنایا ہوا ہے، یہ قیمتیں اوپر بڑھا دیتے ہیں اور لوگوں کا خون چوستے ہیں:وزیراعظم

سیکورٹی فورسز نے مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف۔ تیں نائن ایم ایم، دو دستہ بم وگولہ بارود اور دستاویزات برآمد کیا ہے۔

یہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ اس آدھ گھنٹے کے مقابلے میں سی ٹی ڈی کا کوئی اہلکار زخمی ہوا یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں