jeff_bezos_1

جیف بیزوس ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنا چاہتے ہیں؟

EjazNews

ایما زون دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے دوران ایمازون کی آن لائن خریدو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایمازون پر دنیا بھر سے ہر قسم کے سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے اور انہوں نے صرف سال 2020 میں 386 ارب ڈالر کمائے جو کہ 2019 کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ تھے۔

خرید و فروخت کے لیے ایمازون میں سیلرز لسٹ کا استعمال ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے کم از کم 104 ممالک شامل ہیں، جن کے شہری اور کاروباری افراد ایمازون کی ویب سائٹ پر اپنی مصنوعات فروخت کے لیے رکھ سکتے ہیں۔

سال 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق ایمازون کے 30 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں اور وہ دو سو سے زیادہ ممالک میں سامان کی ترسیل کرتے ہیں، اور سامان بیچنے والوں میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب ایس ایم ایز ہیں۔

ایمازون کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔یہ ایک ملٹی بلین ڈالر کمپنی ہے۔جیف بیزوس اور ایمازون دونوں ہی ایک دوسرے کی پہچان ہیں۔ لیکن امریکی میڈیا کی جانب سے شائع شدہ خبروں کے مطابق بیزوس کا کہنا تھا کہ ان کے پورے کیریئر میں ایک بار ایک چیز کی شکایت آئی جس پر وہ بہت مایوس ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹوئٹر ایپ سے اب پیسے بھی کمائے جاسکتے ہیں

بیزوس نے اپنے کیرئیر میں ایمازون کو بہت فائدہ دیا۔ انھوں نے ہمیشہ مستقبل کو دیکھتے کاروبار کیا جس کی وجہ سے کمپنی دنیا کی بہترین کمپنیز میں سے ایک ہے۔

ایمازون پر ای- کامرس کو متعارف کروانے میں بھی بیزوس کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔

جیف بیزوس گزشتہ ماہ سے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے بیزوس کے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
بیزوس نے 2007 اور 2011 میں ٹیکس نہیں دیا تھا اور گزشتہ برس یہ باتیں چل رہی تھیں۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بیزوس نہ تو اپنے کام کو لے کر خودغرض تھے اور نہ ہی لاپروا۔ یہ ان کے خلاف سازش تھی۔ جیف بیزوس ریٹائرمنٹ کے بعد خلائی سفر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں