KPL

کشمیر پریمیر لیگ ا پنے طرز کی منفرد لیگ ثابت ہوگی:سہیل تنویر

EjazNews

کشمیر پریمیرلیگ میں مظفرآباد ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ سہیل تنویر نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلو آزادی سے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والی کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے انعقاد سے کشمیری نوجوانوں کو اپنی کرکٹ صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا جس سے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ٹی ٹونٹی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل تنویر نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ دنیا کیلئے کشمیر کاز سے آگاہی کا سبب بنے گی-

کشمیر پریمیر لیگ سے دنیا کو پتہ چل جائیگا کہ بھارت کے قبضہ میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیا حالات ہیں اور آزاد کشمیر میں کیا حالات ہیں،

وہاں گلیاں بھی بند ہیں اور یہاں کرکٹ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیرلیگ سے عالمی سطح پر کشمیر کے خوبصورت مناظر اور ثقافت کو فروغ ملے گا اورلیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر کرنے اور کشمیر کو عالمی کھیلوں میں متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی-

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ : نیوزی لینڈ کی جیت ،بھارت کو شکست

کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل )ا پنے طرز کی منفرد لیگ ثابت ہوگی، میں اُمید کرتا ہوں کہ کشمیر پریمیر لیگ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں