shahbaz_sharif_swat

جتنی مہنگائی آج ہے ملکی تاریخ میں اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی:میاں شہباز شریف

EjazNews

بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےپی ڈی ایم کے احتجاج جلسے سے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری اورموجودہ نظام کیخلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے انقلاب ناگزیر ہوچکی ہے، نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے،عمران خان نے معیشت تباہ، لوگوں کو بے روزگا ر کر دیا،جتنی مہنگائی آج ہے ملکی تاریخ میں اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی،اس نئے پاکستان سے تو پُرانا بہت بہتر تھا، عمران نیازی نے کہا تھا جب وزیراعظم چور ہو تو ڈالر مہنگا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 کے بعد دن رات محنت سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے کانوں میں عمران خان کے وہ الفاظ گونجتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے 300 منی ڈیم بنا کر صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کروں گا۔ انھوں نےکہا گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ کا نعرہ لگانے آیا ہوں۔ عمران خان کہتے ہیں کشمیرکامسئلہ حل ہو تو ایٹمی قوت کی ضرورت نہیں جوبجگانہ عمل ہے۔عمران نیازی کے 350 بجلی گھروں کی آواز آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔2017تک 20,20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ تھی جونوازشریف نے ختم کی۔عمران کی سستی بجلی تو دور کی بات آج مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام دن 12بجے سے لے کر 12:30بجے تک اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے باہرنکلیں

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے روایات کو پامال کردیاہے اور اب قومی اسمبلی میں عمران کی سیٹ اس طرح خالی ہوتی ہے،جس طرح غریب کی جیب خالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 90دن میں کرپشن ختم کرنے والوں کے دعوے محض دعوے ہی نکلے ہیں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے کروڑوں لوگوں کو بیروزگار کرادیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں دوائیاں مفت ملتی تھیں اب لوگ خوارہورہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ چینی اور گندم باہر بھیج کر اور پھر درآمد کرکے کروڑوں ہضم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں