اس سال امتحانات منسوخ یا ملتوی نہیں ہوں گے

EjazNews

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں،گزشتہ سال بھی تعلیم کا بہت حرج ہوا ، بہت دیر تک سکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے، پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا ء نے فیصلہ کیا امتحانات ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  حجاج کرام کو 25سے 58ہزار روپے تک رقم واپس کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں