amir_fatima_sana_kiran

اداکار عامر خان اور کرن رائو میں طلاق، عامر کو ایڈوانس مبارکباد کس چیز کی؟

EjazNews

انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال بعد اپنی بیوی کرن راؤ سے الگ ہو رہے ہیں۔

انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور جوڑے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا بریک اپ پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن وہ اکٹھے ہی اپنے بیٹے کو پالیں گے اور اب بھی مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ان خوبصورت 15 سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات، خوشی اور قہقے بانٹے ہیں اور ہمارا رشتہ صرف اعتماد، احترام اور محبت میں پروان چڑھا ہے۔اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے، شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ والدین اور خاندان کی حیثیت سے۔

عامر خان اور کرن راؤ 2001 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے جس کی کرن اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔ 2005 میں دونوں نے شادی کر لی تھی۔
عامر خان نے 1986 میں اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کرگئے

علیحدگی کے حوالے سے عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ہی ایک منصوبہ بندی کے تحت طلاق کا آغاز کیا تھا اور اب اس انتظام کو باضابطہ بنانے پر آرام دہ اور پرسکون محسوس کر رہے ہیں۔

amirkhan_kiranrao
انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال بعد اپنی بیوی کرن راؤ سے الگ ہو رہے ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

6افراد نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کی۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ اس وقت 1994 کی کامیاب ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کے ری میک پر کام کر رہے ہیں جس کا نام لال سنگھ چڈھا ہے۔ یہ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

طلاق کی وجوہات پر کچھ چہ مگوئیاں بھی کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پوری ٹیم جب مل کر کام کرتی ہے تو پھر ایسے ڈرامے بنتے ہیں”میرے پاس تم ہو “

لیکن یہاں پر ایک اور قابل ذکر بات ہے کہ بی جے پی اس طلاق پر اپنا حصہ ڈالنا نہیں بھولی۔اور ایسی ایسی منطق نکال رہی ہے کہ ہنسی رکے نہیں رکتی ۔ لیکن سب اپنی اپنی دال پکانے کی کوشش تو کرتے ہی ہیں۔

fatima sana shaikh
فاطمہ ثناء شیخ

اپنا تبصرہ بھیجیں