hamad_azhar

فرنس آئل کے پلانٹس ہر گرمیوں میں چلتے ہیں ،مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں کم چلے ہیں :حماد اظہر

EjazNews

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آر ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ شروع کی اور دو دن قبل ہی 40 فیصد گیس بحال ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کل تک 70 فیصد آر ایل این جی بحال کریں گے اور آرایل این جی کا ایک اور پلانٹ بھی کل مکمل بحال ہو چکا ہے اور مزید گیس آئے گی تو دوسرے پلانٹس کو مکمل بحال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیر تک مکمل بحالی ہوگی تو توانائی اور گیس دونوں شعبوں کے اندر بہتری آجائے گی اور دونوں شعبوں میں تین سے چار دن کی تعطیل آئی ہے، وہ بھی معمول پر آجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم 20 سے 25 فیصد پر چل رہا ہے کیونکہ 2 ہفتے قبل پانی میں کمی آئی تھی لیکن اب پانی کے بہاو میں اضافہ ہورہا ہے، اس کی وجہ سے بھی توانائی کے شعبے میں مسائل آئے تھے جن پر ہم نے قابو بھی پالیا ہے اور مزید قابو پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیمرا کی طرف سے کاشف عباسی اور آف دی ریکارڈ پر 60دن کی پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے ایک سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سارا بحران شاید فرنس آئل پلانٹ چلانے کے لیے تھا لیکن ہم نے پلانٹ مقامی گیس سے چلائے جس کے لیے سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن سے منتقل کرکے یہ پلانٹ چلائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کے پلانٹس ہر گرمیوں میں چلتے ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کم چلے ہیں جو تقریباً چوتھا حصہ تھا اور اس کو آہستہ آہستہ کم کر رہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال بجلی کی مجموعی کھپت میں 6 سے 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ صنعت کی طرف سے 15 فیصد طلب میں اضافہ ہوا اور پیک لوڈ میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے، یہ کوئی بری چیز نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 مہینوں میں ہماری کھپت اوسطاً 16 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے اور ان ڈیڑھ مہینے میں تقریباً 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی ہے، ہماری ترسیل 24 ہزار میگاواٹ ہے لیکن ہم اس کو بڑھا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 ہزار میگاواٹ میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس نے اولمپکس کو بھی مشکوک کر دیا

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت پیک ڈیمانڈ ہے، اسے پہلے پاکستان میں اتنی ڈیمانڈ نہیں دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں