TikTok

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

EjazNews

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ایپ کی بحالی کا حکم دے دیا ہے۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیتے ہوئے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سول دعوے میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف پی ٹی اے نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کے لیے جمعہ کو ہی درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹک ٹاک کی بحالی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کیا کہ خوشی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے TikTok پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہیں ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سے علیحدہ رہنا چاہیے اور جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں