whatsapp_mobile

واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کروادیا جس کا بڑا انتظار تھا

EjazNews

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا کئی برسوں سے صارفین کو انتظار تھا۔

واٹس ایپ نے ایک ہی وقت میں متعدد اکاونٹس کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے ایک نیا فیچر شامل کرکے اپنے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

نئے فیچر کا مقصد خدمات کو بہتر بنانا اور مزید صارفین کو واٹس ایپ کی طرف راغب کرنا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو ایک ہی وقت میں ایک اکاونٹ سے منسلک پانچ مختلف آلات سے پیغامات تک رسائی کی فراہم کرتا ہے۔

واٹس ایپ فی الحال بیٹا ورژن نمبر 14.12.21 کے ساتھ لانچ کرنے کے لیے اس فیچرکو عارضی طور پر جانچ رہا ہے جو صرف اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے استعمال ہوسکے گا۔

اس فیچر کی فراہمی کے بعد صارفین کی چیٹ واٹس ایپ الگورتھم کے استعمال سے خفیہ رہیں گے۔

اسی طرح واٹس ایپ اپنے صارفین کو کمپیوٹر کے ذریعے اپنی خط و کتابت تک رسائی حاصل کرنے اور پلیٹ فارم کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  75لاکھ روپے میں الٰہ دین کا چراغ بیچنے والے گرفتار

یہ اس سمارٹ فون کے بغیر ہے جس پر پہلے اکاونٹ پر واٹس ایپ چلایا کیا گیا تھا۔

اس کے لیے فون کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں