mutton-handi

مٹن ہانڈی

EjazNews

اشیاء ووزن
بکرے کا گوشت آدھا کلو، پیازچوپ کی ہوئی ایک کپ،ارہر کی دال دو گھنٹے قبل بھگو دیں آدھا کلو، ادرک ،لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر قدرے موٹےپِسے ہوئے ایک کپ،ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ثابت گول مرچ پانچ عدد،سفید زیرہپِسا ہوا ایک چائے کا چمچ،دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کشمیری لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ،سُرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ، ہری مرچیںکاٹ لیںچار عدد،ہرا دھنیا آدھی گڈی،پانی حسبِ ضرورت،ہری مرچیںکٹی ہوئی سجاوٹ کے لیے اورتیل آدھا کپ۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔پھر گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کرکےاس میں پسے ہوئے ٹماٹر ، ٹماٹر کا پیسٹ، ثابت لال مرچ، گرم مسالا، کشمیری لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک، پِسا ہوا دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔بعد ازاںحسبِ ضرورت پانی، دال اور ہری مرچیں ڈال کر ڈھکن ڈھک کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔اگر ضرورت محسوس ہو تو مزید پانی شامل کرسکتے ہیں۔جب گوشت گل جائے اور تیل نظر آنے لگے، تو ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر دَم دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیاز والی چانپ

اپنا تبصرہ بھیجیں