anwar-iqbal

سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

EjazNews

سینئر اداکارانور اقبال نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔انہوں نے اپنی اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنایا جبکہ پی ٹی وی کے ٹاپ کلاس ڈراموں شمع اور آخری چٹان سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

سینئر اداکار گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہلخانہ کے مطابق اداکار کافی عرصے سے علیل تھے اور انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔

انور اقبال نے سوگواران میں 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ چند ماہ قبل ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اداکار انور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انور اقبال نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور فن کے شعبے کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  فلم سٹار میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل

ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز عشا بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں