hareem shah

میری کچھ مجبوری ہے جس کی وجہ سے میں نام نہیں لے سکتی

EjazNews

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ جتنے لوگ میرے پرانے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر قیاس آرائیاں کررہے تھے ان کی میں مذمت کرتی ہوں –

مجھے کچھ بھی کہنا ہوتا ہے تو میں اپنی زبان سے کہتی ہوں ،میں نے شادی کی تو اپنی زبان سے اس کا اقرار کرکے تصدیق کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور ہر کسی کے ساتھ میرے نام کو جوڑنے کی کوشش نہ کریں ،

میری کچھ مجبوری ہے جس کی وجہ سے میں نام نہیں لے سکتی لیکن عنقریب لے لوں گی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی سے ڈرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر مجھے اجازت دیں گے تو میں ضرور یہ بات اعلانیہ کروں گی اور میڈیا میں لے کر آؤں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  خبریں لالی ووڈ کی

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہاتھوں کی تصویر جاری کرکے میں نے یہ نہیں لکھا تھا کہ یہ میرے شوہر ہیں میں نے شادی کی ہے کوئی گناہ نہیں کیا ۔

لوگ میرے پرانے برائیڈل شوٹ اٹھا کر قیاس آرائیاں کررہے ہیں ،ہم نے شادی بہت سادگی کے ساتھ کی ہے ،میں نے اپنے شوہر سے اس طرح کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی کہ شادی سے قبل پہلی بیوی سے شادی کی اجازت لیں،شادی سے قبل کوئی محبت یا ملنا جلنا نہیں تھا بس باہمی رضامندی سے جلد شادی ہوگئی اور یہ فیصلہ میں نے صرف تین دن میں سوچ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں