Bilawal

ہمارا کام ہی بجٹ کی مذمت کرنا ہے لیکن آپ نے ہمارے حق کا معمولی سا بھی تحفظ نہیں :بلاول بھٹو زرداری

EjazNews

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ وقت نہ دیتے تو حکومت کے پاس فنانس ترمیمی بل کی تحریک منظور کرنے کےلیےان کے پاس مطلوبہ تعداد نہ ہوتی لیکن ‘سپیکر صاحب! آپ نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے۔

انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ ‘اپوزیشن کی ترمیم کو سنے بغیر ہی مسترد کردیا جائے اور وہ بھی ایک غیر منتخب شخص مسترد کردے، حکومت کو ترمیم مسترد کرنے کا جواز پیش کرنا چاہیے تھا۔

بلاول بھٹو نے سپیکر قومی اسمبلی کو ایک مرتبہ پھر مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے نہ صرف اس مرتبہ بلکہ مختلف مراحل میں پارلیمنٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بجٹ سیشن ہر پاکستانی کےلیے باعث شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کے چیلنج پر دو مرتبہ وائس آف ووٹ لے سکتا ہے لیکن تیسری مرتبہ تو ووٹوں کی گنتی ہی نہیں کی گئی، یہ جو ووٹ لیے گئے ہیں معاشی تباہی کا باعث بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے جو وعدے نبھائے، آج اسی کی سزا آپ کا محبوب لیڈر نواز شریف بھگت رہا ہے:مریم نواز

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ گنتی کروا دیتے تو اپوزیشن کے ریکارڈ میں آجاتا اور آخری مرتبہ ووٹ کی گنتی کو چیلنج کرنے کے لیے مجھے اٹھنا تھا لیکن بدقسمتی سے آپ چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہی بجٹ کی مذمت کرنا ہے لیکن آپ نے ہمارے حق کا معمولی سا بھی تحفظ نہیں کیا کیونکہ ہم زیادہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ اپنے منصب کے تقدس کو غیر جانبدار رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں