Hareem Shah_Marriage

حریم شاہ ہنی مون کے بعد شوہر کا نام بتائیں گی، سندھ کے صوبائی وزیر کیا کہہ رہے ہیں؟

EjazNews

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی شناخت سے متعلق مزید کچھ تفصیلات بتائی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کا نام خفیہ رکھا ہے۔

ساتھ ہی حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جا رہے ہیں اور وہاں سے واپسی پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔

گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنے دلہے میاں کی شناخت کو خفیہ رکھنے پر مجبور ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر نے ان سے دوسری شادی کی ہے اور انہوں نے پہلی بیوی سے اجازت نہیں مانگی۔

ٹک ٹاک سٹار نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں پہلی بیوی کو منالیں گے، جس کے بعد ہی وہ اپنے شوہر کی تفصیلات اور شادی کی ویڈیوز و تصاویر بھی جاری کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کھلے ذہن کی مالک ہیں اور وہ کوئی بھی چیز خفیہ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں، انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی چوری نہیں کی مگر وہ شوہر کی جانب سے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے کی وجہ سے اپنے جیون ساتھی کی شناخت چھپانے پر مجبور ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر عمر میں ان سے کافی بڑے ہیں اور وہ نہ صرف رکن اسمبلی ہیں بلکہ صوبائی وزیر اور متحرک سیاستدان بھی ہیں، وہ ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی ماہرہ خان کی تعریفیں کرنے لگ پڑے

انہوں نے اپنے شوہر کی وزارت اور انتخابی حلقے کی تفصیلات سمیت ان کا آبائی ضلع یا علاقہ بتانے سے بھی گریز کیا لیکن بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں مقیم ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق ان کی صوبائی وزیر سے شادی سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو علم نہیں ہوگا لیکن ان کے قریبی دوستوں اور پارٹی رہنماوں کو علم ہے۔

ٹک ٹاک سٹار نے بتایا کہ ان کی شادی میں پیپلز پارٹی کی ایک خاتون سینیٹر نے بھی شرکت کی تھی اور وہ بھی ان کے شوہر کی قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق جہاں تک انہیں معلومات ہے کہ ان کی شادی کی خبر بلاول بھٹو زرداری کو نہیں ہے اور نہ ہی ان کی شادی کی خبر ان کے شوہر کی پہلی بیوی کو ہے مگر ان کے جیون ساتھی ایک ہفتے میں پہلی بیوی کو راضی کرلیں گے جس کے بعد وہ تمام معلومات عام کردیں گی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جائیں گے، جہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں ہی ولیمے کی تقریب رکھیں گی۔

حریم شاہ کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماﺅں کے ساتھ ان کی تصاویر شیئر کرکے انہیں ان کے شوہر کے طور پر پیش کیا گیا، جس کے بعد پی پی رہنماﺅں نے تردید کی۔
ابتدائی طور پر میرپورخاص سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سید ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے منسوب خبروں کو مسترد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  جا چھوڑ دے میری وادی:کشمیریوں کی آواز ہے

بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی حریم شاہ سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا جب کہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے حوالے سے ایسی خبروں کو مسترد کیا ۔

سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کو ٹک ٹاک سٹار کا شوہر بنا کر پوسٹ کرنے کے بعد حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہر ایرے غیرے شخص کو ان کے شوہر کے طور پر پیش نہ کیا جائے اور افواہوں سے گریز کریں۔

ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے تردید کے بعد سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی و صوبائی وزرا کے نام حریم شاہ سے جوڑے جا رہے تھے اور حریم شاہ کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہی۔
سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ وہ محترمہ کو جانتے تک نہیں، وہ کبھی نہ ان سے ملے ہیں اور نہ کبھی انہوں نے ٹک ٹاک سٹار کو دیکھا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر واقعی بھی محترمہ نے شادی کرلی ہے تو وہ انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ سے قبل گزشتہ روز بھی سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس میں حریم شاہ سے منسوب اپنے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کیا تھا اور پریس کانفرنس میں انگوٹھی کے اپنے ہاتھ دکھائے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی گھڑی بھی دکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانوی ریپر رز احمد کی آسکر میں ویڈیو نےپوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی

حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر جہاں سید ذوالفقار علی شاہ اور سعید غنی نے وضاحت دی، وہیں ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دی۔

مرتضیٰ وہاب نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافیوں کے حریم شاہ کی شادی سے متعلق سوال پر اپنے ہاتھ دکھائے تھے اور کہا تھا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شہلا رضا نے بھی حریم شاہ کی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ٹک ٹاک سٹار نے کس سے شادی کی لیکن اگر انہوں نے شادی کی ہے تو اچھی بات ہے۔شہلا رضا نے کہا تھا کہ شادی ایک شرعی عمل ہے مگر انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی اور وہ ان کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کر سکتیں۔

صوبائی وزیر نواب تمور تالپور نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حریم شاہ سے میں نے شادی کی ہے ۔

ان کہنا کہ پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو۔جب ہم کو نہیں معلوم کس وزیر سے شادی کی ہے ۔یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں