united air line

فضائی صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑا آرڈر

EjazNews

کورونا وائرس کے باعث گذشتہ ڈیڑھ برس سے بحران کا شکار ایئرلائن انڈسٹری ویکسین آنے کے بعد بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔یونائیٹڈ سمیت کئی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز رواں سال اپریل سے جون کے دورانیے میں بھی خسارے کا شکار رہی ہیں اور اس کی رپورٹ یکم جولائی کو جاری کی جائے گی۔یونائیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو سکاٹ کربی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمپنی کے ٹریول بزنس کا حکم تاحال 60 فیصد کم ہے۔ہم ابھی واپس 100 فیصد پر نہیں آئے۔

سکاٹ کربی نے بتایا کہ گذشتہ برس مارچ اور اپریل میں جس بحران سے گزرے اس میں بہت موقع ملا کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے فیصلے کر سکیں۔‘

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیربس سے بڑی تعداد میں نئے جہاز خریدنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق منگل کو امریکی فضائی کمپنی نے کہا کہ وہ 270 نئے طیارے خرید رہی ہے جن میں سے 200 بوئنگ کمپنی کے جبکہ 70 جہاز ایئربس کے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  گول گپے، نام کچھ بھی ہوں، ہیں بڑے تیکھے

کورونا کے اثرات سے نکلنے والی فضائی سفر کی انڈسٹری میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے اس اعلان کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ان طیاروں کی مالیت کمپنیوں کی جاری کردہ قیمتوں کی فہرست کے مطابق 35 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے تاہم عمومی طور پر ایئرلائنز طیارہ ساز اداروں کو اس سے کئی گنا کم قیمت ادا کرتے ہیں۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے حکام نے طیاروں کی خریداری کے اس منصوبے کو فضائی سفر کی صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑا آرڈر قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں