Lahore_blast

جوہر ٹاؤن دھماکے کا مرکزی ملزم پیٹرپال سے چند سال سے رابطے میں تھا:انکشاف

EjazNews

جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے۔

عید گل وزیرستان سے آکر جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جبکہ کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔

عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا، دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اس کیس میں پیٹر پال ڈیوڈ کے علاوہ تین مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی عید گل کو دی تھی۔ پیٹر پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے سات روز پہلے گوجرانولہ سے خریدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  فرانسیسی صدر مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا:شیریں مزاری

اپنا تبصرہ بھیجیں