Hareem shah

کیا حریم شاہ نے شادی کر لی ہے؟

EjazNews

حریم شاہ کو اس وقت شہرت کی بلندیاں ملی تھیں جب ان کی متنازع ویڈیوز معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں۔

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حریم شاہ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی دکھائی دیں۔

ان سے متعدد مرتبہ شادی سے متعلق سوالات کیے گئے اور ایک مرتبہ یہ خبریں بھی پھیلی تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر شیخ رشید سے شادی کرلی، بعد ازاں حریم شاہ نے واضح کیا تھا کہ ان کی شادی کی خبریں جھوٹی ہیں۔

Hareem_shah_Marriage
 ایک مرتبہ یہ خبریں بھی پھیلی تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر شیخ رشید سے شادی کرلی

حریم شاہ کی منگنی اور شادی کی خبریں اس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے عروسی لباس میں تصاویر شیئرکیں۔

حریم شاہ نے دلہن کے میک اپ میں تصاویر شیئر کی تھیں لیکن انہوں نے تصاویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا تھا۔

مذکورہ تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی منگنی اور شادی کی خبریں پھیل گئیں لیکن اب جیو ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے شادی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  موسیقی کا عالمی دن،پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کو پہنچایا

انہوں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے ان سے مختصر گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی۔ اگرچہ حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی تصدیق کی لیکن انہوں نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ انہوں نے کب اور کہاں شادی کی؟۔

حریم شاہ نے فوری طور پر رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی سے متعلق مزید معلومات کو عام کردیں گی۔

حریم شاہ کی شادی کی خبروں پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی لیکن ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے متعلق معلومات کو عام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں