khurshed shahid

سینئر اداکارہ خورشید شاہ انتقال کر گئیں

EjazNews

اداکارہ خورشید شاہد طویل عرصے سے علیل تھیں اور 95 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

خورشید شاہد نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 9 برس کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا جبکہ جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی پر عبور اداکارہ کی پہچان تھی۔

انہوں نے روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی تھی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد و تحسین وصول کی تھی۔

بعد ازاں خورشید شاہد نے ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خورشید شاہد نے ناول نگار اشفاق احمد کے معروف ڈرامے ‘فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی ‘میں اداکاری کی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ان کے دیگر ڈراموں ‘کرن کہانی، ‘زیر زبر پیش، ‘انکل عرفی، ‘پرچیاں اور ‘دھند نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

خورشید شاہد نے چند فلموں میں بھی اداکاری کی تھی جن میں ‘چنگاری اور ‘بھولا ساجن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پروین شاکر کے منتخب اشعار بطور خراج عقیدت

ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1995 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں