Twitter

ٹوئٹر ایپ سے اب پیسے بھی کمائے جاسکتے ہیں

EjazNews

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے آڈیو فیچر سپیس کا ایک نیا ورژن متعارف کرایا ہے جسے استعمال کرنے والے اس سے آمدن بھی حاصل کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل کلب ہاؤس ایپلیکیشن کی مقابل سروس کے طور پر آڈیو چیٹ اور ڈسکشن کیلئے سپیسز فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
اسی فیچر کے نئے حصے کے طور پر ٹوئٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ آڈیو چیٹ رومز کی میزبانی کر کے اب رقم بھی کما سکیں۔

ٹکٹڈ سپیسز کے نام سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں میزبان کے پاس یہ موقع ہو گا کہ وہ اپنی سرگرمی سے سبسکرپشن کی بنیاد پر آمدن حاصل کر سکے۔

ٹوئٹر کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین ٹوئٹر ایپ کی سائیڈ بار میں مونیٹائزیشن کا آپشن دیکھیں گے۔ اس پر کلک کرنے والے مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بن سکیں گے جو ابھی تک بیٹا ورژن کی سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا میں گھر میں بیٹھ کر ہزاروں ڈالر کمانے والا نوجوان

ٹوئٹر کی جانب سے اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں