DG_ISPR

دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا:ڈی جی آئی ایس پی آر

EjazNews

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقصد کی سرپرستی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے72یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا، جنوری 2021 میں 1100سے زائدنوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی، 10 مارچ 2021 تک 300سے زائدشارٹ فلمزموصول ہوئیں، ماہرین نے ان کا جائزہ لینے کے بعد 122فلمزشارٹ لسٹ کیں، بعد ازاں 23سے28جون تک گرینڈج یوری نے55فلمزشارٹ لسٹ کیں۔انہوںنے کہاکہ گرینڈ جیوری میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام شامل ہیں، ان میں سے18بہترین پراجیکٹس کوانعام کیلئے منتخب کیا گیا، 8 نوجوانوں کوان کے مخصوص ہنرکے حوالے سے منتخب کیا گیا، فلم ٹی وی اور میڈیا کے سٹوڈنٹس نے اپنے تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا اور ہونہارآرٹسٹس نے پاکستان کے دلفریب رنگوں کوپراجیکٹس میں بخوبی سمویا۔

یہ بھی پڑھیں:  3جولائی تک ایمنسٹی سکیم میں توسیع، اس کے بعد بے نامی کمیشن حرکت میں آجائے گا

اْن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں نے دنیاکوپاکستان کاروشن چہرہ دکھاکرقوم کامان بڑھایا، 15بہترین شرکاکواسکالر شپ پربیرون ممالک بھیجاجائے گا، آرٹسٹس ٹریننگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیامیں ویلیوایڈیشن کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں