cryptocurrency

کرپٹوکرنسی کی سب سے بڑی چوری

EjazNews

بلوم برگ کے مطابق کیپ ٹاون کی ایک لا کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں بھائیوں کو ڈھونڈنے کے لیے جنوبی افریقہ کی ہاکس نامی پولیس فورس سے رابطہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نے دنیا بھر کی کرپٹو کرنسی کو ڈیل کرنے والی کمپنیوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے تاکہ ڈیجیٹل کوائنز کو تبدیل کرنے کے کسی بھی عمل پر نظر رکھی جا سکے۔

گذشتہ سال بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور اب 69 ہزار کوائنز، جن کی اپریل میں مالیت چار ارب ڈالر تھی، کی چوری کرپٹوکرنسی سب سے بڑی چوری ہے۔
اپریل میں بٹ کوائنز کی قدر بہت بڑھ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفری کرپٹ نامی کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر امیر کاجی، جو دونوں بھائیوں میں سے بڑے ہیں، نے اپنے گاہکوں کو بتایا کہ کمپنی کو ہیکنگ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ انتقال کر گئے

انہوں نے گاہکوں کو ہیکنگ کے معاملے پر حکام اور وکلا سے رجوع کرنے سے یہ کہہ کر روکا تھا کہ اس سے لاپتہ فنڈز کی بازیابی کا عمل سست روی کا شکار ہو جائے گا۔

تاہم کچھ سرمایہ کاروں نے خدشات کی بنا پر ہانکوم اٹرنیز نامی لا فرم سے رابطہ کیا اور ایفری کرپٹ کے خلاف کارروائی شروع کی۔

ہانکوم اٹرنیز نے ای میل کے ذریعے کیے جانے والے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں تشویش ہوئی جب سرمایہ کاروں کو قانونی کارروائی سے روکا گیا۔ ایفری کرپٹ کے ملازمین کی بیک اینڈ پلیٹ فارم تک رسائی مبینہ ہیک کے سات دن پہلے بند ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ میں کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری کی کمپنی سے دونوں بھائی 3.6 ارب ڈالرز کی مالیت کے بٹ کوائنز کے ساتھ غائب ہو ئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں