sindhi haleem

سندھی حلیم

EjazNews

اشیاء ووزن
بکرے کا گوشت ہڈیوں سمیت یخنی بنا کر گوشت الگ کردیں دو کپ،گیہوں رات بَھر کے لیے بھگو دیں دو کپ، پیاز لچّھےکاٹ لیں دو عدد،ثابت سفید زیرہ بھون کر پیس لیںایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چھے عدد، ثابت سُرخ مرچیں آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،میٹھا سوڈا ایک چوتھائی چمچ،ہر ادھنیا باریک کتر لیں آدھی گڈی،ادرک پیس لیں ایک انچ کا ٹکڑا، چاٹ مسالا حسبِ منشاء ، لیموں دو عدد اور تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی لے کرگیہوں اور میٹھا سوڈا ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیےرکھ دیں۔جب ایک اُبال آجائے، تو اس میں ایک چمچ تیل، ہلدی، نمک اور سفید زیرہ ڈال دیں۔ جب گیہوں گل جائے اور پانی خشک ہوجائے،تو اس میں ادرک، ثابت سُرخ مرچیں، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑا سا گھوٹ لیں،مگر گیہوں کےدانےباریک نہ کریں۔پھر اس میں یخنی شامل کرکے دس منٹ تک پکنے دیں۔ بعد ازاں ،ایک پتیلی میں تیل کڑکڑا کر پیاز فرائی کریں اور حلیم کو بگھار لگا کےچولھا بند کر دیں۔سرو کرنے سے قبل چاٹ مسالا اور لیموں چِھڑک دیں۔یاد رہے کہ یہ حلیم بغیر گوشت کے بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مکس دال اچاری

اپنا تبصرہ بھیجیں