vegetable_haleem

سبزی حلیم

EjazNews

اشیاء ووزن:
پالک دھو کر کاٹ لیں ایک کلو، سفید گول کدّو ایک عدد، آلو آدھ پاؤ، ٹماٹر ایک پاؤ، بینگن آدھ پاؤ، مونگ، مسور اور چنے کی دال چھ گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں ایک ایک چھٹانک، پیاز کاٹ لیں ایک عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، ثابت لال مرچ چھے عدد،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ، سرسوں کے بیج پیس لیں آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ،لیموں کا رس تین چائے کے چمچ اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
کدّو ،آلو، ٹماٹر اور بینگن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ادرک اور ثابت لال مرچ پیس لیں۔ پھر ایک پتیلی میں تیل کڑکڑا کرکے سفید زیرہ فرائی کریں اور تمام اجزاء ڈال کر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب سبزیاں اور دالیں گل جائیں، تو آنچ ہلکی کرکے اچھی طرح گھوٹ لیں۔ سرو کرنے سے قبل لیموں کا رس چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شملہ مرچ قیمہ

اپنا تبصرہ بھیجیں