pakistan_autonmey_energy

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں کیلئے انٹرنیشنل ایوارڈزکا اعلان

EjazNews

گزشتہ سال پاکستانی سائنسدان آصفہ اختر کو جرمنی کا معتبر ترین اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔

آصفہ نے سیل بائیولوجی میں ایپیجینیٹک جین کے طریقہ کار (mechanisms of epigenetic gene regulation) سے متعلق تحقیق کی تھی جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا تھا۔
اس مرتبہ انٹرنیشنل ایجنسی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ برائے زراعت اور بائیولوجی کو مشترکہ طور پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی شعبے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چار سائنسدانوں کو دیا گیا جبکہ نوجوان سائنسدان کا تیسرا ایوارڈ بھی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدان کو پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور متعلقہ ٹیکنالوجی میں کام پر دیا گیا۔

ان ایوارڈز کے لیے پاکستانی اداروں سائنسدانوں کا انتخاب دراصل نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں اور عاصم سلیم باجوہ ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے:وزیراطلاعات

اس ایوارڈ کے سرٹیفکیٹ ستمبر 2021 میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کی 65ویں جنرل کانفرنس میں دئیے جائیں گے۔

پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی میں سائنسدان خدمات انجام دیتے ہوئے ملک اور عوام کی ترقی میں براہ راست کردار ادا کر رہے ہیں اور طب، زراعت، صنعت اور جوہری توانائی کی پیداوار میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں