pm

وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں کشمیر اور افغان صورتحال پر بریفنگ

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی انٹلیجنس رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس انٹر سروسز انٹیلیجنس سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کا انٹیلیجنس سیکرٹریٹ آمد پر استقبال کیا۔حال ہی میں قائم کردہ قومی انٹیلیجنس رابطہ کمیٹی ،قومی انٹییلیجنس کے مشترکہ جائزے کے لئے انٹیلیجنس رابطے و تعاون کا پلیٹ فارم ہے جس کاحکومت پاکستان نے رواں سال 22 جنوری کو نوٹیفکیشن کیا تھا۔

اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ، سروسز کے انٹلیجنس اداروں ، انٹیلیجنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو انٹیلیجنس تعاون بڑھانے سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے قومی انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی جاری کاوشوں کو سراہااور کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے:وزیراعظم

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیر اعظم کو ، کشمیر اورافغان صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، جبکہ ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، سیکورٹی کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور آئندہ کے ممکنہ حالات پر بھی تفصیلی مشاورت بھی ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں