salman-khan-radhe

کیوں بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر تبصرہ کرنے سے عدالت نے صحافی کو روکا؟

EjazNews

کمال راشد خان نے سلمان خان کی مئی میں ریلیز ہونے والی فلم رادھے پر تبصرہ کیا تھا جسے انہوں نے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔

انہوں نے اپنے تبصرے میں فلم رادھے کی کہانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ذات کو بھی انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کی زبان بھی بہت زیادہ سخت تھی۔

سوشل میڈیا میں اپنے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کیے جانے کے بعد دبنگ ہیرو سلمان خان نے عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کی عدالت نے بالی وڈ ہیرو سلمان خان کی درخواست پر کمال راشد خان کے خلاف عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں سلمان خان پر تنقید یا تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔

اخبار کے مطابق عدالت نے اپنے عبوری فیصلے میں کمال راشد کو حکم دیا ہے کہ وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم یا ان کے کسی بھی کاروباری منصوبے سمیت ان کی ذات پر کوئی تبصرہ یا تنقید نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے علیحدگی ہو گئی ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ عدالت مذکورہ کیس کا مکمل فیصلہ کب تک جاری کرے گی؟ لیکن جب تک عدالت تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کرتی اس وقت تک عبوری حکم نامے پر عمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں