usmani roast

عثمانیہ، زا سٹیم لیگ روسٹ

EjazNews

اشیاءووزن
بکرے کی ران ڈیڑھ کلو (ران کے دونوں اطراف چھری سے کٹ کے نشانات ڈال دیں اور اس پر دو چائے کے چمچہ نمک چھڑک کر اسے آدھا گھنٹہ کے لئے رکھ دیں )۔انڈا ایک عدد، زردے کا رن گایک چوتھائی چائے کا چمچ، چلی پوڈر دو چائے کاچمچہ، نمک ڈیڑھ چائے کاچمچہ، سفید مرچ ایک چائے کا چمچ، اجینو موتو ڈیڑھ چائے کاچمچ، گرم مصاحلہ ایک چائے کا چمچ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ ایک چائے کاچمچ، سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ، لیمن جوس ایک چوتھائی جپ یا چار کھانے کے چمچ، دہی چار کھانے کے چمچے (پھینٹ لیں)، آلوبخارا چھ عدد، (ایک چوتھائی کپ میں ابال لیں اورگودا نکال لیں)، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
اوپر دی گئی تمام اشیاء(ران کے سوا) کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس مکسچر کو ران پر اچھی طرح لیپ کر دیں اور اسے دو سے تین گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر درمیانی آنچ پر ران کو کم از کم 15منٹ تک ڈیپ فرائی (آئل میں ڈبو کر) کریں۔ پھر اسے ڈیڑھ گھنٹہ بھاپ میں پکائیں حتیٰ کہ گوشت گل جائے۔ اس کے بعد دوبارہ گرم آئل میں سات سے آٹھ منٹ تک فرائی کریگرما گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیف شنواری کڑاہی

اپنا تبصرہ بھیجیں