home remedies-weight

وزن کم کرنے کے ٹوٹکے

EjazNews

وزن کم کرنے کے لئے
ایک پاﺅاجوائن کو پالو لیموں کے رس میں بھگو کر رکھ دیں ۔ جب رس خشک ہو جائے تو اجوائن کو پیس کر پوڈر بنالیںروزانہ آدھ چمچ پانی کے ساتھ لے لیں۔

وزن کم کرنے کے لئے
دو کپ پانی کو دار چینی اور ادرک کے ساتھ ابال کر ایک کپ کر لیں۔ اب چولہا بند کر کے سبز چائے اور اجوائن ڈال کر دم پر رکھ دیں۔اس قہوے کو دن میں دو تین مرتبہ لیموں اور شہد ڈال کر پئیں۔

وزن کم کرنے کے لئے
دو بوتل عرق مکوہ، عرق کا سنی، عرق گلاب، عرق سونف اور ایک بوتل عرق اجوائن ملا کر رکھ لیں۔ کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔

وزن کم کرنے کے لئے
3انچ ادرک کا ٹکڑا 4گلاس پانی میں پکائیں۔ جب ایک گلاس رہ جائے ہلکا گرم کر کے پی لیجئے۔ بہت جلد فرق محسو س ہوگا۔

وزن کم کرنے کے لئے
میتھرے، اجوائن، سوئے اور سفید زیرہ، ہم وزن لے کر پھکی بنالیں۔آدھ چمچ صبح اور آدھ چمچ شام کو کھالیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شیمپو ہیرا سپرے اور کنڈیشنر گھر پر تیار کریں

وزن کم کرنے کے لئے
دہی میں اسپغول ملا کر کھائیں، وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔

وزن کم کرنے کے لئے
چٹکی اجوائن، پودینہ، لیموں کا رس کا قہو بنائیں اور نہار منہ یا کھانے کے بعد روزانہ پی لیں۔

وز ن کم کرنے کے لئے
ایک چٹکی اجوائن رات کو بھگو لیں اور صبح نار منہ پی لیں۔ وزن کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ کھانے سے پہلے اسپغول ایک چمچ کھالیں ۔ یہ نسخہ بھی آزمودہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں