Blast1

لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں دھماکہ، کم از کم 7افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

EjazNews

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر کے پاس ہوا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ کوئی گیس پائپ لائن کا دھماکا ہے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، اور دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا قبائلی علاقوں میں تیسرا خطاب

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا، اور ممکنہ طور پر یہ بم دھماکا تھا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکا خیز مواد کہاں نصب تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے اور عوام کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا تھا آج صبح سے گلی کے باہر ایک نامعلوم موٹرسائیکل کھڑی تھی، اور دھماکا خیز مواد اسی میں رکھا گیا تھا، کیونکہ دھماکے کے بعد موٹرسائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کی نظرثانی کمیٹی سات دن میں مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کا قانونی فیصلہ کرے

وزیراعلی عثمان بزدار کی جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت ،زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں