hamid Karzai

امریکہ 20 سال بعد بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے:سابق افغان صدر

EjazNews

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے ایک انٹرویو میںافغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر کھل کر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا۔

13 سال تک ملک کے صدر رہنے والے حامد کرزئی نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور استحکام کا ہدف لے کر افغانستان آنے والا امریکہ 20 سال بعد بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

حامد کرزئی نے مزید کہا کہ افغانستان سے واپس جانے والی امریکی فوج نے میراث میں صرف مکمل شرمندگی اور تباہی چھوڑی ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ افغان عوام اب متحد ہے اور امن کی خواہش رکھنے والے افغانوں کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود اٹھانا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں افغان صدر نے کہا کہ افغان عوام امریکی فوج کی موجودگی کے بغیر ہی بہتر تھے۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی نے ہمیں وہی کچھ دیا ہے جو اس وقت ہمارے پاس ہے اس لیے افغانستان کے لیے بہتر ہے کہ وہ واپس چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے، چین اور امریکہ میں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں