aloo_goshat_ka_bharta

آلو گوشت بھرتا

EjazNews

اشیاء ووزن:
گائے کا گوشت آدھا کلو،آلو اُبال کر بھرتا بنا لیں آدھا کلو، املی پانی میں گھول لیں ، نمک حسب منشاء، سُرخ مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ٹماٹر کیوبز میں کاٹ لیں ایک عدد، ہری مرچیں باریک کاٹ لیں دو عدد۔

ترکیب:
گوشت کے قتلے کرکے اُبال لیں۔جب گوشت گل جائے، تو باریک پیس لیں۔ املی کی گٹھلیاں الگ کرکے اس میں نمک اور سُرخ مرچ مِکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک ڈش میں پہلے پِسے ہوئے گوشت، پھر آلو کے بُھرتے کی تہہ لگائیں، اُس کے اوپر املی کا پانی ڈال دیں۔ آخر میں ٹماٹر، ہری مرچوں اور ہرے دھنیے سے سجاوٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بادامی وائٹ روسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں