Beef Lasagna

بیف لزانیا

EjazNews

قیمہ تیار کرنے کے لیے:
بیف قیمہ صاف کیا ہوا ایک کلو، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،پیاز چوپ کرلیں ایک عدد،نمک حسبِ ذائقہ،لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ،لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر پیوری بنالیں چار عدد،ہرا دھنیا آدھی گڈی،اوریگانو پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، تلسی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور تیل چار کھانے کے چمچ۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں تمام اجزاء ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب قیمہ گل جائےتو اچھی طرح بھون کر چولھا بند کردیں۔

وائٹ ساس کے لیے:
ایک پتیلی میں دو کھانے کے چمچ مکھن، دو کھانے کے چمچ میدہ، ایک کپ دودھ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ، اوریگانو پاؤڈر، چیڈر چیز(کدّوکش کرلیں)دو کھانے کے چمچ اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب ساس گاڑھا ہونے لگے، تو اس میں تلسی پاؤڈر شامل کر کے ایک اُبال آنے پر چولھا بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پالک اور پاستا

لزانیا اُبالنے کے لیے:
لزانیا ایک پیکٹ، پانی حسبِ ضرورت،تیل دو کھانے کے چمچ اورنمک حسبِ ذائقہ۔ایک پتیلی میں تمام اجزاء ڈال کر اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب لزانیا اُبل جائے، تو چولھا بند کردیں۔ پھر پتیلی سے نکال کر ایک الگ باؤل میں ٹھنڈا پانی لےکر اس میں5منٹ کے لیے رکھ دیں۔بعد ازاں، پانی سےنکال کر الگ رکھ لیں۔

لزانیا بنانےکے لیے درکار اجزاء:
پاستا ساس تین چوتھائی کپ،اُبلی ہوئی لزانیا،تیار کیا ہوا قیمہ،تیار کی ہوئی سفید ساس،چیڈر چیز(کدّوکش کی ہوئی)دو کپ،موزریلا چیز ایک کپ، شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)ایک عدد اور کالے زیتون حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک برتن میں پہلے پاستا ساس ڈال کر اس پر لزانیا کی ایک تہہ لگالیں۔ پھر اس پر پاستا ساس ڈال کر قیمہ پھیلا دیں۔ اب سفید ساس ڈال کر اس کے اوپر موزیلا اور چیڈر چیز چِھڑک دیں۔ اِسی ترتیب سے تمام اجزاء کی مزید تہیں لگائیں۔ آخر میں زیتون اور شملہ مرچ سے گارنیشنگ کرکے دس سے بارہ منٹ 190 ڈگری درجۂ حرارت پر بیک کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیسٹو چکن ود ہیش براﺅن پوٹیٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں