Tariq Malik

طارق ملک چیئرمین نادرا مقرر،20ہزار ڈالر تنخواہ نہیں(ترجمان نادرا)

EjazNews

وزارت داخلہ نے طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان نادرا طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا،اس سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

2012 میں بھی طارق ملک نے بطور چیئرمین نادرا خدمات سرانجام دیں جس دوران پاکستان میں سمارٹ شناختی کارڈ کا نظام متعارف کرایاگیا۔

طارق ملک کو 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات کی بناپر ستارہ امتیاز سے نوازا گیاہے۔

2016 میں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے طارق ملک کو دنیا کے 100 بااثر ترین آئی ٹی ماہرین میں نامزد کیا۔

گزشتہ 3 برس سے طارق ملک ورلڈ آئڈینٹٹی نیٹورک کے 100 بااثر ترین شخصیات میں مسلسل تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست کو سجے گا:وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

2009 میں طارق ملک کو اٹلی میں منعقدہ آئی ٹی انٹرنیشنل کانفرنس میں آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طارق ملک نے ہائیڈل برگ جرمنی سے انٹرنیشنل مینجمنٹ اور قائد اعظم یونیورسٹی سےکمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرڈگری حاصل کیں علاوہ ازیں طارق ملک امریکن جان ایف کینیڈی سکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ اور سٹیفن فورڈ یونیورسٹی امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

ان کی تنخواہ کو لے کر خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طارق ملک کے حوالے سے 20 ہزار ڈالر تنخواہ کی خبر بے بنیاد ہے۔ لیکن کہیں یہ وضاحت موجود نہیں ہے کہ ان کی تنخواہ کتنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں