بےنظیر بے نظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی:سابق صدر آصف علی زرداری

EjazNews

بلاول ہاوَس لاہور میں سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بےنظیر کو رات کو بتایا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے جس پر انہوں نے کہا ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟۔

بےنظیر بے نظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی، دنیا بھر کے دانش مند آج بےنظیر بھٹو پر کتاب لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر سال کےسب سےلمبے دن 21 جون کو پیدا ہوئی، بھٹو صاحب کہتے تھے یہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اللہ نے بی بی کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے مشرف کو مکھی کی طرح نکال باہر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جان آنی جانی ہے، آپ کی وجہ سےہر مشکل کا مقابلہ کرسکتا ہوں،انسان بہت کمزورہے دعا کریں مولامجھےقبر تک ہمت دے۔

یہ بھی پڑھیں:  اب پنجاب میں بھی تبدیلیاں شروع

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ کافی برسوں کےبعد کارکنوں سےمل رہا ہوں، کبھی جیل تو کبھی ہسپتال میں رہا۔ کارکنوں سے ملنا میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے،وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے۔ بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں