jehnga_palio

جھینگا پلائو

EjazNews

اجزاء:
جھینگے صاف کیے ہوئے ایک کلو،چاول بھیگے ہوئے ایک کلو،پیاز باریک کٹی ہوئی تین عدد،ادرک ،لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ،لال مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچ،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ، سفید زیرہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ،گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ،بادیان کے پھول تین عدد،سبز الائچی دو عدد،بڑی الائچی دو عدد،کوکونٹ پائوڈر آدھا کھانے کا چمچ،ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ،دار چینی ایک عدد،ہری مرچیں چار عدد، ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، لونگ چھے عدد،ثابت گول مرچ چار عدد،چکن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،پانی حسبِ ضرورت، ہری مرچیں گارنیشنگ کے لیے تین عدد، ہرا دھنیاپتّے دھو کر باریک کاٹ لیںآدھی گڈی اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکےپیاز فرائی کرلیں۔پھرادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔اب اس میں جھینگے شامل کرکے تیز آنچ پر بھون لیں۔بعد ازاں، نمک، سفید زیرہ، گرم مسالا، بادیان کے پھول، چھوٹی، بڑی الائچی، کوکونٹ پاؤڈر، دھنیا، دارچینی، لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے تھوڑا سا بھون کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔مسالا یک جان ہوجائے تو ہری مرچیں، ثابت کالی مرچ، لونگ ،ثابت لال گول مرچ اورچکن پاؤڈر ڈال کے بھون کردس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں،تاکہ تیل اوپر آجائے۔اب حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اُبلنے کے لیے تیز آنچ پر رکھیں، جب اُبال آجائے تو چاول شامل کرکے درمیانی آنچ پرگلنے دیں۔پانی خشک ہوجائے، تو ہلکی آنچ کرکے دَم دےدیں۔سَرو کرنے سے قبل ہری مرچوں اور ہرے دھنیے سے گارنیشنگ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت روح افرا

اپنا تبصرہ بھیجیں