matka_chai

مٹکا چائے

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ دو کپ، پانی آدھا کپ، پتّی ایک کھانے کا چمچ، چائے مسالا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، الائچی دو عدد،چینی حسب منشاء،مٹّی کا برتن دھو کر خشک کرلیں ایک عدد اور مٹکے نما کپس حسب ضرورت۔

چائے مسالا پاؤڈر بنانے کے لیے:
کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی کھانے کا چمچ، دار چینی دو ٹکڑے، لونگ آٹھ عدد، الائچی آٹھ عدد اور ادرک پاؤڈر دو چائے کے چمچ۔تمام اجزاء گرائنڈ کرکے ائیر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔یہ مسالا عام اور مسالے والی چائے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی، چائے کی پتّی، مسالا پاؤڈر، الائچی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب پانی اچھی طرح اُبل جائے، تو اس میں دودھ شامل کرکے پکنے دیں۔ اس دوران مٹّی کا برتن تیز آنچ پر اتنا گرم کریں کہ اس کا رنگ بدل جائے۔پھر اس میں اُبلتی ہوئی چائے انڈیل کے فوراً ڈھک دیں۔ چند سیکنڈز بعد چائے چھان کر کپس میں انڈیل لیں۔مزے دار مٹکاچائے تیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  فش اینڈ مشرومز کینو لینی

اپنا تبصرہ بھیجیں