یخنی دلیا

یخنی دلیا

EjazNews

اشیاء ووزن:
دلیادو کپ،چکن کی یخنی دو کپ، ٹماٹر باریک کاٹ لیں دوعدد، پودینا باریک کتر لیںآدھی گڈی،نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، بیکنگ کپ چھوٹےچار عدد اورتیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پیالے میں دلیا ڈال کر اوپر سے گرم یخنی ڈال دیں اور ڈھک کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، دلیے میں ٹماٹر، لیموں کا رس، پودینا، نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔اب بیکنگ کپ لیں اور ہر ایک میں برش کی مدد سے تیل لگا کر چمچ سے دلیے کو کپس میں بِھر دیں۔ پھر پہلے سے گرم اوون میں 10منٹ کے لیے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نوڈلز مچھلی کے ساتھ

اپنا تبصرہ بھیجیں