usman_kakar

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کر گئے

EjazNews

عثمان کاکڑ مارچ 2015 میں ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے اور مارچ 2021 میں ان کی مدت ختم ہونے تک وہ سینیٹر رہے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد سیاسی میدان میں رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےان کی تعریف اس طرح کی ہے کہ جمہوریت کی ایک مضبوط آواز اور سویلین بالادستی کی جدوجہد کے فرنٹ لائن سپاہی کے طور پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ اپنی گفتگو کو ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ان کی جدوجہد کو زندہ رکھا جائے گا۔

ان کی آخری رسومات کراچی میں ہی ادا کی جائیں گی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی شہر کوئٹہ منتقل کیا جائے گا جو ان کی آخری آرام گاہ ہوگی۔

یاد رہے:انہیں خصوصی ایئر ایمبولینس میں کراچی کے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے:وزیر اطلاعات

اپنا تبصرہ بھیجیں