china vaccine

چین میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ؟

EjazNews

چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے۔

وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

شفافیت کی کمی اور ویکسین کے سکینڈلز بھی بہت سارے لوگوں میں مزاحمت کا باعث بنا ہے۔

رواں ماہ کے آخر تک حکام نے چین کے 40 فیصد تقریباً ایک ارب 40 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے۔
چند صوبوں میں لوگوں کو اس ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے مفت ویکسین دی جارہی ہے۔

وسطی انہوئی صوبتے کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے پر مفت انڈے دیے گئے ہیں جبکہ بیجنگ کی عوام کو شاپنگ کوپن دیے گئے۔

جہاں وائرس کے خلاف چین کی کامیابی قابل ستائش ہے وہیں اس کے برعکس برازیل ہفتے کے روز 5 لاکھ سے زائد اموات رپورٹ کرنے والا امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان طالبان جنگ کا خاتمہ اور ملک کی تعمیر نو میں اہم کر دار ادا کریں:چین

اس دوران بھارت میں یہ خدشات سامنے آئے ہیں کہ لوگ کووڈ 19 کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کو خدشات لاحق ہیں کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں ایک بار پھر صارفین کے رش سے بھارت وبا پر پائی گئی کامیابی کھو دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں