Hajj

حج درخواستیں5لاکھ سے متجاوز ، مسجد قبا24گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

EjazNews

حج کی درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 24 جون کودرخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کے نتائج کا اعلان 25جون کو ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین کی ایک یا دونوں خوارکیں لے رکھی ہیں یا وہ لوگ جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا انہیں ترجیح دی جائے گی۔

نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ذو القعدہ کی 24 جون تک خواہشمند درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔عازمین کو پیش کی جانے والی سہولتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیم ہوگی اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے 20جون سے مسجد قبا 24گھنٹے کھولنے کی ہدایت جاری کردی ۔ بیان میں کہا گیا کہ زائرین اور نمازی اب کسی بھی وقت عبادت اور زیارت کے لیے جا سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے مقررہ تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ برصغیر کے خطوں کو ہے

مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر اسلام ﷺنے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے موقع پر تعمیر کرایا تھا۔

مسجد قبا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کو جوڑنے والے ہجرہ روڈ پر واقع ہے- یہ مسجد نبویﷺ سے جنوب میں ساڑھے تین کلو میٹر دور ہے۔

مسجد قبا، مسجد نبوی ﷺکے بعد سب سے بڑی مسجد اور چوکور شکل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں