shahbz sharif_bbhutto

مسلم لیگ (ن) نے APC بلانے کا فیصلہ کیا ہے:میاں شہباز شریف

EjazNews

اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کے قانون پر بات چیت کے لیے APC بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اس قانون پر بات کرنے کی اجازت دئیے بغیر جس طرح منظور کرایا ہے اس سے اس کے عزائم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی اس قانون سازی کو ہم ہر سطح پرچیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کی فوج مخالف تقریر ہندوستان کے اخباروں کی ہیڈلائنز بنی ہیں:وفاقی وزیر

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوران سے مجوزہ اے پی سی پر مشاورت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے اے پی سی بلانے کی حمایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں