flight

ائیر سفاری سروس بحال، یہ سروس ہے کیا؟

EjazNews

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر سفاری سروس 14 سال بعد بحال ہو گئی ہے۔جس میں غیر ملکی سیاحوں پر مشتمل 91 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے پہلی پرواز سکردو روانہ ہو ئی۔ پہلی پرواز میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کا جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے علاوہ 13 ملکوں کے سیاح پہلی پرواز میں سفر کرکے سکردو پہنچے۔

پی آئی اے ماضی میں شمالی علاقہ جات کے لیے ہیلی کاپٹر اور ائیر سفاری سروس چلاتی رہی ہے۔

غیر ملکی سیاحوں میں یہ سروس انتہائی مقبول رہی ہے لیکن غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد میں واضح کمی اور پی آئی اے کو مالی خسارے کے باعث 2007 میں یہ سروس بند کر دی گئی تھی۔

ایئر سفاری سروس کے ذریعے مسافر دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو سمیت نانگا پربت، بلتورو گلیشیئر، دیوسائی پلین، کنکورڈیا، جھیل سیف الملوک، ناران، کاغان، آنسو جھیل اور دیگر کئی خوبصورت مقامات کے فضائی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا:وزیر داخلہ شیخ رشید

2018 میں یہ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آپریشنل اور تکنیکی مسائل کے باعث ائیر سفاری سروس اعلان کے باوجود بحال نہیں ہو سکی تھی۔

ایئر سفاری سروس کے تحت اسلام آباد سے سکردو تک کے لیے ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی۔ جس میں مسافروں کو شمالی علاقہ جات کے 13 مقامات کے فضائی مناظر دکھائے جائیں گے۔

ائیر سفاری سروس کے مسافر ڈیڑھ گھنٹے تک سکردو میں وقت گزاریں گے جہاں ریفریشمنٹ کے بعد مسافروں کو واپس اسلام آباد لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں