lemon water

لیموں پانی کے فوائد(گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس)

EjazNews

گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت سے جب انسان بے حال ہو جائے تو اسے توانائی بحال کرنے کے لیے ایسی اشیاءکی ضرورت ہوتی ہے جو نہ صرف مزاج بلکہ صحت پر بھی مفید اثرات مرتب کر کے اسے پھر سے مائل بہ عمل کر دیں۔ اضمحلال اور پژ مردگی کی ان کیفیات پر اگر کسی چیز سے قابو پایا جاسکتا ہے تو وہ ہے ”پانی“۔ یوں تو ہر موسم میں پانی کا زیادہ استعمال نہایت اہم ہے لیکن موسم گرما میں اس کی ضرورت اور اہمیت قدرے بڑھ جاتی ہے۔ جو لوگ مناس بمقدار میں پانی نہیں پیتے ان کے چہروں پر تھکاوٹ، سستی اور بے زاری کی کیفیات صاف جھلکتی ہیں لہٰذا شدید گرمی کا توڑ کرنے کے لیے پانی بہت زیادہ پئیں اور اگر آپ سادہ پانی پینا پسند نہیں کرتے تو فرحت بخش مشروبات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ موسم گرما کے خوش ذائقہ مشروبات میں بادام، صندل اوربزوری جیسے صحت بخش مشروبات کے علاوہ مختلف پھلوں کے اسکوائشز بھی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں اور گھر کے ہر فرد کا من بھاتا مشروب ہیں چونکہ ان مشروبات کی تیاری میں خالص قدرتی اجزاءکا استعمال کیا جاتا ہے اس لیے یہ طبیعت پر بھاری پن بھی طاری نہیں کرتے یہی وجہ ہے ان مشروبات کے دو سے تین گلاس بآسانی پیے جاسکتے ہیں۔ گرمی سے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی یہ خوش ذائقہ مشروبات بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کدو : بے شمار افادیت کی حامل سبزی

ہمارے ہاں یہ روایت عام رہی ہے کہ موسم کی آمد کے موقع پر افراد خانہ کی صحت کو برقرار رکھنے اور گرمی کے مضر اثرات سے تحفظ دینے کے لیے خواتین مختلف قسم کے مشروبات گھر پر ہی تیار کرلیتی تھیں۔ ان مشروبات کو پینا ہر فرد کے لیے لازم ہوتا اور مہمانوں کی خاطر تواضع بھی انہی مشروبات سے کی جاتی تھی مگر صد افسوس کہ آج ہماری بہت سی قیمتی روایات کی طرح یہ روایت بھی قصہ پارینہ بنتی جارہی ہے حالانکہ آج بھی آپ اپنے اہل خانہ کی پسند اور ذائقے کو مدنظررکھ کر مختلف مشروبات گھر پر ہی تیار کر سکتی ہیں جو سستے ہونے کے علاوہ خالص ہونے کے باعث زیادہص حت بخش ہوں گے۔

لیموں پانی

موسم گرما میں سب سے زیادہ پسندیدہ مشروب لیموں پانی جو ہر لحاظ سے صحت کے لیے فائدہ مندہ ہے۔ لیموں پانی کی اس قدر پسندیدگی اور مقبولیت کی وجہ طبی فوائد کے ساتھ ساتھ اس کا سستا ہونا اور جلد تیار ہونا بھی ہے۔ لیموںپانی میں موجود خصوصیات اور فوائد عام طور پر مہنگے مشروبات میں بھی نہیں ملتے اسی لیے موسم گرما میں ہر چوراہے ، بس سٹاپ یا مارکیٹ میں جگہ جگہ آ پ کو لیموں پانی کے اسٹال نظر آتے ہیں۔ لیموں پانی کے چند اہم ترین فوائد حسب ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت کیلئے لہسن کے فوائد

پسینے کی صورت میں جسم سے نمکیات کا اخراج ہوتا ہے تو لیموں پانی سے نمک، کیلشیم ، پروٹین اور دیگر ضروری نمکیات کی متناسب مقدار حاصل ہو جاتی ہے۔

اس کے استعمال سے زائد پسینا آنے کی شکایت دور ہوتی ہے۔

lemon water1
یہ گرمی اور لو لگنے کے سبب ہونے والی متلی اور قے کی کیفیت کو دور کرنے میں بھی مفید ہے۔

یہ گرمی اور لو لگنے کے سبب ہونے والی متلی اور قے کی کیفیت کو دور کرنے میں بھی مفید ہے۔

اہم ترین بات یہ ہے کہ یہ واحد شربت ہے جو بغیر چینی کے بھی خوش ذائقہ ہے اور آپ کے وزن میں اضافے کا باعث نہیں بنتا۔

لیموں کا شربت گردوں میں پتھری بننے سے روکتا ہے چونکہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں لیموں میں سائٹریٹ کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے اور سائٹر یٹ وہ قدرتی جزو ہے جو گردے میں پتھری نہیں بننے دیتا لہٰذا روزانہ دو لیٹر پانی میں چار اونس لیموں کا رس ملا کر پینے سے پتھری بننے کا خطرہ قدرے کم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دار چینی کے فوائد

فی زمانہ بہت سے لوگ خصوصاً بچے اور نوجوان گرمی کی شدت سے بچاﺅ کے لیے ڈبے کے جو سز اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔بلاشبہ یہ مشروب خوش ذائقہ ہوتے ہیں اور فوری طور پر آپ کی طبیعت بھی بحال کر دیتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ان کے استعمال میں اعتدال اور توازن کا عنصر ہمیشہ پیش نظر رکھا جائے۔ ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی کیفیت سے فوری نجات دلانے والے یہ مشروب آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ایک مشروبات آپ کے وزن میں بے انتہا اضافے کا باعث بنتے ہیں تو دوسری طرف نوجوانوں میں دانے اور پھنسیوں وغیرہ سمیت بہت سے جلدی مسائل کی وجہ سے ہیں لہٰذا ہر ممکن حد تک ان مشروبات سے احتراز کریں اور لیموں پانی کا استعمال کرتے ہوئے موسم گرما کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں