home remedies_children

جسمانی اور بچوں کے مسائل

EjazNews

دانتوں کی صفائی
دو لونگ، چار پتے خشک نیم، تین چھوٹی الائچی اور چھوٹا ٹکڑا پھٹکری پیس کر پوڈر بنالیں اور دانتوں کی صفائی کے لئے برش کے ساتھ استعمال کریں۔

لڑکیوں کی صحت کیلئے
لڑکیوں کو ماہواری کے بعد روز ایک گلاس دودھ اور ایک سیب کھاناچاہئے۔ کیلشیم اور آئرن کی کمی پوری ہوگی۔

قبض کا علاج پانی کے ساتھ:
چار گلاس پانی ناشتے سے 45منٹ پہلے پینے ہیں۔ دو گھنٹے تک کچھ نہیں کھانا۔ دوپہر اور را تکے کھانے سے دو گھنٹے پہلے 4گلاس دوبارہ پینے ہیں۔ اس کے ساتھ چہل قدمی بھی مفید ہے۔

قبض کیلئے
تین یا پانچ دانے انجیر کے رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھالیں اور بچا ہوا پانی پی لیں۔
نیم گرم پانی کا گلاس ، آدھا لیموں، تھوڑا سا لاہوری نمک ڈال کر رات سونے سے پہلے پی لیں۔
سونف ، ثنا کی پتی اور مصرف ہم وزن ملا کر پیس لیں اور ایک چمچ کھالیں۔ دن میں دو یا تین مرتبہ لیں۔

پیٹ کے کیڑے
ہفتے میں دو بار کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پلائیں۔

سردرد اور بچوں میں کمزور حافظے کیلئے
بادام، خشخاش، چار مغز اورالسی ہم وزن مٹھی بھر چاول کے ساتھ حسب ذائقہ یا 1/4حصہ چھوٹی الائچی، مصری اور کالی مرچ ملا لیں اور پیس کر رکھ لیں۔روز دودھ کے ساتھ یا اس میں ملا کر ایک چمچ پی لیں۔

پسینے کی بو
عرق گلا ب میں دو چٹکی پھٹکری ڈال کر پسینے والی جگہ پر لگائیں۔پسینے کی بو دور ہو جاگیے اور ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔

پسینے کی بو
نہانے کے بعد آدھی بالٹی پانی میں پھٹکر پوڈر ملائیں اور نہانے کے آخر میں جسم پر ڈالیں۔ پھر کوئی سا پوڈر استعمال کر لیں۔ پسینے کی بو ختم ہو جائے گی۔

تیز دماغ کے لئے
السی جو کے دلیہ میں ڈال کر کھائیں۔

ہڈیوں کی طاقت کیلئے
بدہضمی کے لئے نیم گرم پانی میں چار چھوٹے چمچ انگوری سرکہ ڈال کر پئیں، اور اگر جلن ہو تو ٹھنڈا پانی ایک پیالی میں ایک بڑا چمچ سرکہ ڈال کر پئیں۔

منہ کی بدبو اور خراب مسوڑے
تازہ آم کا پتہ لے کر آہستہ آہستہ چبائیں اورتھوکتے جائیں۔ یہ عمل دن میںدو یا تین مرتبہ کریں۔15منٹ تک منہ میں کچھ نہ ڈالیں۔ گھر میں آم کی گٹھلی لگا دیں۔ پتے نکل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نزلہ اور زکام کے علاج کیلئے گھریلو ٹوٹکے

کھانا ہضم کرنے کے لئے
جب کھانا ہضم نہ ہو تو کھانے سے پہلے تین عدد انجیر کھا لیں اور تقریباً آدھ گھنٹے کے بعد کھانا کھائیں۔

جسم کی خشکی دور کرنے کے لئے
نہانے کے بعد ایک مگ پانی میں تھوڑا سا لیمو ں اور تیل ملا کر جسم پر بہا دیں

ہچکی کے لئے
بڑی الائچی کا چھلکا 10گرام ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ دن میں دو تین مرتبہ تھوڑا تھوڑا پی لیں۔ تین دن تک یہ عمل کیجئے۔

بچوں میں سانس کی تکلیف
ایک دیگچے میں پانی لے کر اس میں سفیدے کے پتے ڈال کر ابال لیں۔ پھر اس پانی سے بھاپ لیں۔ سانس کی تکلیف دور ہو جائے گی۔اس کے علاوہ پیازکچل کر پانی نکال کر ایک چمچ بچے کو پلا دیں۔اس سے بھی سانس کی تکلیف دور ہو جائے گی۔

پیٹ کے کیڑوں کیلئے
ایک چمچ کلونجی دھوکر ابال لیں۔ رات کو سونے سےپہلے ایک چمچ کلونجی کا پانی پلا دیں۔ کچھ دن یہ نسخہ جاری رکھیں۔

دانتوں کیلئے:
نیم کی ڈھا لدانتوں کیلئے بہترین ہے۔ دانتوں میں کیڑا اور دردکیلئے۔

5حصہ شہداور ایک حصہ دار چینی کا پوڈر ملا کر دانتوں میں لگا کر دبالیں۔

جوتے اور پاﺅں کی بدبو کیلئے
نیم کے پتوں کو ابال کر خشک کر لیں اور ان کا پوڈر بنالیں۔ جوتے میں ڈال دیں اور پا ﺅں کے نیچے رکھ لیں۔ پاﺅں اور جوتے کی بدبو دور ہو جائے گی ۔ کبھی کبھی نیم کے پتوں سے نہا بھی لیں۔

ریشمی کپڑوں کی حفاظت کیلئے
نیم کے پتوں کو سکھا کر ریشمی کام والے کپڑوں کے درمیان رکھ دیں۔ کپڑوں کو کیڑانہیں لگے گا۔

دانتوں کیلئے
دو لونگ چار نیم کے پتے، تین چھوٹی الائچی، ایک چھوٹا ٹکڑا، پھٹکری پیس کر اس سے دانت صاف کریں۔

دانتوں کے کیڑے کیلئے
بکری کے گوشت کی ہڈی جلا کر پوڈر بنالیں اور نمک کے ساتھ ملا کر دانتوں پر لگا لیں۔ کیڑا نہیں لگے گا۔ بادام کے چھلکے جلا کر اس کا پوڈر بنا کرا س میں تھوڑی سی پھٹکری ملا دیں اس پوڈر سے دانت صاف کریں۔

پاﺅں، کمر اور ٹانگوں کی درد کیلئے
نیم کے پتے مٹھی بھر، اجوائن، کھلا نمک، دار چینی اور دو تین لونگ کپڑے کی پوٹلی میں لپیٹ کر ابلتے ہوئے گرم پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر بعد جب پانی تھوڑا گرم رہ جائے تو اس میں پاﺅڈ ڈا ل کر پوٹلی کے ساتھ پاﺅں اور ٹانگوں پر مساج کریں تقریباً 15منٹ تک۔ ہٹتے میں دو یا تین دفعہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر یلو چٹکلے

نیند کا مسئلہ، آنکھوں کا بھاری پن، دماغی کمزوری، سرکا درد
چار مغز، خشخاش، بادام اور تخم کا ہوا ایک ایک پاﺅ لے کر ان کاتیل نکال لیں یاان کا تیل لے کر ملا لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے سر کی مالش کریں۔ تقریباً 15منٹ کے لئے ۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔

کمر کی درد کیلئے
سونٹ 50گرام اور مصری 50گرام پیس کر ملا لیں اور روز رات کو دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں

پیٹ کی گیس کیلئے
پانی ایک کپ گرم کر لیں۔ اس میں چھوٹی الائچی ، ایک چمچ پودینہ ہرا اور آدھی چمچ سونٹ ڈا ل کر چولہا بند کر دیں۔ ڈھکن دے کر تھوڑی دیر رکھ دیں اور پھر چھان کر پی لیں۔
زیرہ سفید بھون کر پیس لیں اور آدھا چمچ پوڈر پانی کے ساتھ لے لیں، اس سے بھی پیٹ کی گیس ختم ہو جائے گی۔
زیرہ سفید بھون کر پیس لیں اور آدھا چمچ پوڈر پانی کے ساتھ لے لیں، اس سے بھی پیٹ کی گیس ختم ہو جائے گی۔

پیٹ کی درد اور گیس کیلئے
ہریڑ، سونٹ، کالا نمک، اجوائن اور سونڈ۔ ان تمام چیزوں کو باہم ملا دیں اور باریک پیس لیں اور حسب ضرورت ایک چمچ پانی کے گلاس کے ساتھ لے لیں۔
لونگ، دار چینی، سونف اور نمک ملا کر پیس لیں۔ جب درد ہو تو آدھی چمچ پانی کے ساتھ کھالیں۔

پسلیوں کے درد کیلئے
دار چینی اور لونگ کو تیل میں پکا کر پسلیوں پر مالش کرلیں۔

نظر اور حافظے کیلئے
آملہ اور ہریڑ کا مربہ رکھ لیں اور روز صبح آملہ اور رات کو ہریڑ کا مربہ دودھ کے ساتھ کھالیں۔

لو کا اثر کم کرنے کیلئے
کچے آم کو پانی میں ملا کر ابال لیں اور عرق نکال لیں۔ کسی صاف بوتل میں ڈا ل کر رکھ لیں۔ حسب ضرورت نمک ملا کر استعمال کریں۔

سر کے چکر اور جسمانی کمزور ی کیلئے
آ م کا رس (میٹھے آم)ایک پاﺅ، دودھ ایک پاﺅ، ادرک کا رس ایک چمچ، تھوڑی چینی، سب کو ملا کر بلینڈ کر لیں اور پی لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شیمپو ہیرا سپرے اور کنڈیشنر گھر پر تیار کریں

منہ کی بدبو اور قبض کیلئے
ایک پیالی پانی کو ابال لیں اورآدھ چمچ میتھی دانہ ڈا ل کر ڈھکن بند کر کے رکھ لی، جب دم آجائے تو اس قہوے کو پی لیں۔اگر ذائقہ اچھا نہ ہو تو کچھ قطرے لیموں ڈال لیں۔

گیس یا بادی پن میں
ادرک آدھا انچ، سونف آدھا چمچ، دو چھوٹی الائچی کا قہوہ تیار کر لیں اور کھانے کے بعدپی لیں۔

جگر کی گرمی
ست گلو، تباشیر، چھوٹی الائچی 10گرام برابر وزن اور مصری 30 گرام لے کر پیس لیں۔ بچوں کیلئے10گرام اور بڑوں کیلئے 20گرام خوراک دن میں ایک بار

دانتوں کا پیلا پن اور کیڑے کیلئے
پھٹکری کو توے پر رکھ کر پگلا لیں۔ جب ابل جائے تو پانی میں ملا کر دانتوں کی کلی کر لیں دانتوں کے لئے بہترین ہے۔

پسینے کی بو
پھٹکڑی کو عرق گلا ب میں بھگو کر رکھ لیں۔ دوسرے دن پانی میں ڈال کر نہائیں یا جسم پر مل لیں۔جسم اور پسینے کی بو ختم ہو جائے گی۔

دماغ کی کمزوری اور نظر کیلئے
پنجیری تیار کرلیں۔ دو کھوپرے اچھی طرح پوڈر بنا ہوا، پھل مکھانے 50گرام، چار مغز100گرام، بادام گری 1پاﺅ، کمر کس 10گرام، چہار گوند ان سب اشیاءکو پیس کر ہلکا فرائی کرلیں۔ سوجی بھون کر یا بھنے ہوئے چنے پیس کر اس ساری اشیاءملا لیں۔ پنجیری تیار ہے۔ روزانہ ایک بڑا چمچہ دودھ کے ساتھ لیں۔

تیزحافظے کیلئے
مربہ ہریڑ، مربہ آملہ، مربہ سیب اور مربہ گاجر۔ ان سب کو ملا کر گرائنڈر کر لیں اور تھوڑاشہد ملا لیں۔ فریج میں رکھ لیں اور نہار منہ کھائیں۔

جگر کی گرمی اور بھوک بڑھانا
ایک حصہ ابلی، دو حصے آلو بخارا کو رات کو پانی میں بھگو دیں اورص بح کو مسل کر شربت بنا کر پی لیں۔

حمل کیلئے
حمل میں کدو اور کھجور بہت مفید ہے۔

معدے کیلئے
اسپغول ، ایک چمچ دہی اور تھوڑا سفید زیرہ ملا کر کھالیں۔ پیٹ کے درد اور گیس کیلئے

ریشہ اور دمہ کیلئے
پیاز کا پانی ایک چمچ شہد اور چوتھائی چمچ سوڈا بائی کاربونیٹ ملا کر کھالیں۔

خارش کا علاج
لہسن کا پانی پکا کر جسم پر لگائیں۔
بستر میں پیشاب کرنے والے بچوں کیلئے
تل اور ناریل کے لڈو بنا کر کھلائیں۔ رات سونے سے پہلے ایک عدد کھلا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں