chicken florets kebabs

چکن فلوریٹس کباب

EjazNews

اشیاءووزن: آلو ایک کلو (سلائسز میں کاٹ لیں)، چکن یا مٹن کا قیمہ آدھا کلو، انڈے ایک عدد، سرخ مرچ پا ﺅڈر ایک کھانے کا چمچ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کاچمچ، ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (چوپڈ) ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں ایک کھانے کاچمچ (چوپڈ)۔

فلنگ کیلئے:
پیاز دو عدد (چوپڈ)، ٹماٹر دو عدد (چوپڈ)، ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ (چوپڈ)، ہرا دھنیا ایک کھانے کاچمچ (چوپڈ)، گاجر دو کھانے کے چمچ(چوپڈ)۔

ترکیب:
قیمہ میں تمام اجزاء(آلو کے علاوہ )ملا کر اوول شیپ کے کباب بنائیں اور دھیمی آنچ پر فرائی کرلیں الگ پین میں آلو کے سلائسز بھی تل لیں ایک بڑی ڈش میں کباب اور آلو رکھیں فلنگ کے تمام اجزاءکو ملا کر دھیمی آنچ میں بھون لیں۔ سرونگ ڈش میں فلوریٹس کباب سبزیوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پالک اور پاستا

اپنا تبصرہ بھیجیں