kashif

معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ کیوں درج ہوا؟

EjazNews

کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا، ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا ، ایف آئی آر۔

یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی ، ایف آئی آر

اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا ، ایف آئی آر

سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔

لزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ۔
ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں ۔پولیس

یہ بھی پڑھیں:  فریال تالپور نیب میں پیش، 22سوالوں کے جوابات15روز میں طلب

اپنا تبصرہ بھیجیں